1 اپریل، 2018، 6:38 PM

ہندوستان میں ہوٹل کی 4 منزلہ عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک

ہندوستان میں ہوٹل کی  4 منزلہ عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک

ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ہوٹل کی 4 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں  ہوٹل کی  4 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہوٹل میں حادثے کے وقت 25 افراد موجود تھے جو سب ملبے کے نیچے دب گئے ہیں ۔ امدادی ٹیمیں ملبے میں دبے ہوئے افراد کوباہر نکال رہی ہیں۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق اس ہوٹل کی عمارت کافی پرانی اور بوسیدہ تھی۔

News ID 1879757

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha